ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرینکا گا ندھی کے الیکشن لڑنے کا ابھی نہیں ہوا کوئی فیصلہ

پرینکا گا ندھی کے الیکشن لڑنے کا ابھی نہیں ہوا کوئی فیصلہ

Mon, 08 Apr 2019 10:49:45    S.O. News Service

نئی دہلی ،8؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پرینکا گاندھی کے وارانسی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑنے سے متعقل حالیہ قیاس آرائی کے پس منظر میں گاندھی خاندان کے قابل اعتماد اور پرینکا کے انتہائی قریبی لوگوں میں شمار سینئر کانگریس لیڈر راجیو شکلا نے اتوار کو کہا کہ کانگریس جنرل سکریٹری کے انتخابی میدان میں اترنے کو لے کر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ اتر پردیش میں پرینکا کی قیادت میں پارٹی لوک سبھا انتخابات میں اچھا کرے گی اور تنظیم مضبوط ہونے کے بعد 2022 کے اسمبلی انتخابات میں سویپ کرے گی۔پرینکا کے وارانسی سے انتخاب لڑنے کی حالیہ قیاس آرائی پر شکلا نے کہا کہ ایک سوال کے جواب میں پرینکا جی نے ایک تبصرہ کیا تھا جس کو لے کر باتیں کی گئی تھیں۔ان کے الیکشن لڑنے پربھی کچھ طے نہیں ہے۔ کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔دراصل چند ہفتے پہلے انتخابی مہم کے دوران جب ایک شخص نے پرینکا سے الیکشن لڑنے کے بارے میں کہا تو پلٹ کر انہوں نے سوال کیا کہ کیا میں وارانسی سے لڑوں؟ ان کے اس تبصرہ کے بعد یہ قیاس آرائی شروع ہو گئیں کہ پرینکا وزیر اعظم مودی کے خلاف الیکشن لڑ سکتی ہیں۔پرینکا کے الیکشن لڑنے کے سوال پر کانگریس صدر راہل گاندھی نے حال ہی میں کہا تھا کہ اس بارے میں خود پرینکا کو فیصلہ کرنا ہے۔شکلا نے پرینکا کے پروموشنل مہم کے اثر کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ وہ جہاں جا رہی ہے انہیں عوام سے بہت اچھی رائے مل رہی ہے۔ہماری پریشانی یہ ہے کہ گزشتہ 20 سالوں میں ہماری تنظیم کافی کمزور ہو گئی ہے۔اسے دوبارہ کھڑا کرنا ہے۔پھر پرینکا جی کی قیادت ہوگی اور ہم 2022 میں سویپ کریں گے۔


Share: